ہائیکورٹ نے سزائے موت کے دو ملزموں کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا 

ہائیکورٹ نے سزائے موت کے دو ملزموں کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے خلاف دائراپیل کی سماعت کے بعددو ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا،عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ملزم اختر علی اور شیر علی کی اپیل پر سماعت کی جس میں ماتحت عدالت کی سزا کو چیلنج کیا گیاتھا،درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکا نے موقف اختیارکیا تھا کہ مدعی چشم دید گواہ نہیں، اسی مقدمہ میں دیگر شریک5ملزم بری ہو چکے ہیں،سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ میں قرار دیا ہے ایک غلطی ثابت ہونا تمام عمل کو مشکوک کر دیتا ہے،ملزموں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ اپیل کنندگان کو بری کیا جائے۔
دو ملزم بری

مزید :

صفحہ آخر -