قصور پولیس نے 16سالہ مغوی لڑکی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا 

قصور پولیس نے 16سالہ مغوی لڑکی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قصور پولیس نے اغوا ہونے والی  16سالہ لڑکی ثانیہ کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا،لڑکی کے والدین نے ڈی پی او قصورعمران کشور کو احاطہ عدالت میں پھولوں کے ہار پہنا دئیے اور گل پاشی بھی کی،عدالتی احکامات پر قصور کی رہائشی لڑکی ثانیہ کو ڈیڑھ برس بعد بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا گیا،مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ نے ذکریہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ روزڈی پی او قصور نے عدالت کو بتایا کہ 16سالہ لڑکی ثانیہ کو ڈیڑھ سال بعد بازیاب کروا لیا گیاہے،درخواست گزار کا موقف تھا کہ ڈیڑھ سال قبل اس کی بیٹی کو اغوا کیاگیا،شبہ ہے کہ لڑکی کو اغوا کرکے فروخت کردیا گیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو لڑکی کی بازیابی کاحکم دیاجائے۔
 مغوی لڑکی 

مزید :

صفحہ آخر -