ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی جس میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، وکیل کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہو گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ کے تحت 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔عدالت سے استدعاہے کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔
فیصلہ محفوظ