نیو کراچی میں ذہنی مریضہ خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی
کراچی (آن لائن)نیو کراچی میں ذہنی مریضہ خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدودنیوکراچی سیکٹرفائیو ڈی کالا اسکول کے قریب واقع مکان نمبر23/50 سے ایک خاتون کی گلے میں پھندا لگالاش کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد کارروائی کیلئے لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی، جہاں متوفیہ کی شناخت 50 سالہ شبانہ زوجہ شاکرکے نام سے کرلی گئی،پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھااورموقع پاکرگلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی،انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
خود کشی