پٹرو ل مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھرمیں پٹرول مافیاکیخلاف تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 1083پٹرول پمپ سیل کرکے65 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حکم پرملک بھرمیں پٹرول مافیاکیخلاف کریک ڈان جاری ہے اور اسمگلڈ پٹرول فروخت کرنیوالا پٹرول پمپ مافیا حکومت کے شکنجے میں ہیں۔ قبضے میں لئے گئے اسمگلڈپٹرول کی قیمت 72کروڑ روپے سے زائد ہے۔ وزیراعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں نے زیادہ کارروائیاں پنجاب میں کیں، پنجاب میں 778پٹرول پمپ، پختونخواہ میں 160 اورسندھ میں 145 پٹرول پمپ سیل کئے گئے۔
پیٹرول مافیا