نولکھا میں موبائل پولیس پر موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ، کانسٹیبل زخمی

    نولکھا میں موبائل پولیس پر موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ، کانسٹیبل زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھا کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گشت پر مامور کانسٹیبل رحمان کو گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، گز شتہ روز نولکھا کے علاقہ میں مقامی پولیس معمول کی گشت پر تھی اس دوران انہوں نے ایک مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روک کر چیک کر نے کی کوشش کی انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے کانسٹیبل رحمان زخمی ہوگیا،جسے میو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہا ں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے، زخمی اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی ہے پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ در ج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر و قوعہ کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمی اہلکار کی عیادت کی اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
کانسٹیبل زخمی
 

مزید :

صفحہ آخر -