ملک کا دوسرا بڑا ادارہ پاکستان ریلویز دیگر محکموں سے ممتاز ہوگیا

       ملک کا دوسرا بڑا ادارہ پاکستان ریلویز دیگر محکموں سے ممتاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ ریلوے لاہور ڈویژن میں تمام آپریشنل عہدے خواتین افسران نے سنبھال لیے،جس کے بعد ریلوے نے اس ضمن میں سب محکموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے بڑے ادارے ریلوے کی لاہور ڈویژن میں تمام آپریشنل سیٹوں پر تعینات خواتین افسران باہمت اور پرعزم ہیں۔ ڈپٹی ڈویڑنل سپر نٹنڈ نٹ آپریشنز لاہور کے عہدے پر فاطمہ بلال، شیریں حنا اصغر، ڈویڑنل کمرشل آفیسر اور بشریٰ رحمن ڈویڑنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پراپر ٹی اینڈ لینڈ کی سیٹ پر نیلم توصیف اور ڈویڑنل پرسانل آفیسر سروش اعجاز متعین ہیں۔ اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر زینب منور اور سینئر میڈیکل آفیسر کا عہدہ ڈاکٹر سمیرا کے سپرد ہے۔ لاہور ڈویژن میں ریل گاڑیوں کی آمدورفت، ٹریک کی دیکھ بھال، پراپرٹی اور کمرشل سمیت دیگر معاملات خواتین افسرہی دیکھ رہی ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ آپریشنز لاہور فاطمہ بلال کا کہنا ہے دوران دھند ٹرین آپریشن جاری رکھنے میں خواتین افسروں نے بہت محنت کی،ڈویڑنل کمرشل آفیسر لاہور شیریں حنا اصغر کا کہنا ہے ریلوے کے آپریشنل معاملات مشکل ضرور مگر ہم اپنی ذمہ داری بہترین طریقے سے نبھارہے ہیں،ریلوے کی خواتین افسران ثابت کررہی ہیں وہ کسی بھی طرح مرد افسروں سے کم نہیں ہیں۔
محکمہ ریلویز

مزید :

صفحہ آخر -