نیا پاکستان تو نہیں بنا،حکومت کے غلط فیصلوں سے قبرستان آباد ہو رہے ہیں: سراج الحق

    نیا پاکستان تو نہیں بنا،حکومت کے غلط فیصلوں سے قبرستان آباد ہو رہے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیا پاکستان تو نہیں بنا تاہم حکومت کے غلط فیصلوں کے نتیجے میں قبرستان آباد ہو رہے ہیں، پیر کے روزپمز کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ وزیراعظم اور صدر کے دفاتر کے سامنے بیٹیاں تیماردار بیٹھے ہوئی ہیں،50دن ہو گئے ڈاکٹر، نرسز کا درد محسوس نہیں ہو رہا،وہ اندھے، گونگے، بہرے بنے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف  کے حکم پر ہیلتھ اور تعلیم کی پالیسز بنائی جاتی ہیں،مشیر درآمد کئے گئے،چند دن یہاں گزار کے پالیسی بنا کے بریف کیس اٹھا کے آقاوں کے پاس واپس چلے جاتے ہیں، سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے آپ کو بھی معاف نہیں کیا،پی ایم ڈی کا نیا نظام لانے کی کوشش کی گئی، جماعت اسلامی نے اس نظام کو سینیٹ میں چیلنج کیا امریکہ سے ایک آدمی کو بلایا وہ ایک دن ادھر اور 6دن ادھر ہوتا ہے، پی ٹی آئی  نے کے پی کا ہیلتھ نظام برباد کیا،  پمز میں صرف عمارت سرکار کی ہو گی،دوائی بھی باہر سے لائی جائے گی4500،ملازمین اسٹیل ملز سے فارغ کئے گئے کہتے ہیں ہم پہ آئی ایم ایف کا دباو ہے، بیرونی قوتوں کا دباو ہے، سراج الحق نے کہا کہ ایم ٹی آئی کے قانون کو واپس لیا جائے یہ استحصال کا قانون ہے۔ڈاکٹرز کو اعتماد میں لئے بغیر قانون بنا دیا گیا۔
 سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -