صحت عامہ کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان 

 صحت عامہ کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں صحت عامہ کی دیکھ بحال کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے بلوچستان میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوراکرنے کے لئے 1026ڈاکٹر کو تعینات کردیا گیا ہے صوبے کے 8ڈی ایچ کیوز کو ٹیچنگ ہسپتالوں کا درجہ دیا گیاہے،یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ اور یہاں جاری کردہ بیان میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا ہے   جس پر کابینہ کے فیصلے کے تحت محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے 1026ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے ان میں 496میڈیکل آفیسرز اور 382لیڈی میڈیکل آفسیرز 148ڈینٹل سرجن شامل ہیں یہ تمام ڈاکٹرصوبے کے تمام اضلاع اور علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے 8ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بھی مکمل طور پر فعال کیا جائیگا وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ صحت نے 250ایف سی پی ایس/ایم سی پی ایس ڈاکٹر ز کا انتخاب کیا گیا ہے جو 11ٹیچنگ ہسپتالوں اور پی جی ایم آئی میں تعینات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے ہسپتال میں پروفیسرز اور کنسلٹنٹ بھی تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے گئے اقدامات سے صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کا نظام بھی بہتر ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان 

مزید :

صفحہ آخر -