فیصل آباد میں ایک اور کمسن بچی سے جبری بد اخلاقی، ملزم ارتکاب سفاکیت کے بعد فرار
فیصل آباد(جنرل رپورٹر) فیصل آباد کے علاقہ رضا آباد میں نامعلوم شخص 10سالہ معصوم بچی کیساتھ جبری بداخلاقی کرنے کے بعد فرار ہو گیا،لواحقین نے بچی کو قابل رحم حالت میں ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،یہ دل خراش واقعہ تھانہ رضا آباد کے علاقہ بیس لائن میں گذشتہ شام پیش آیا،پولیس رپورٹ کے مطابق رضا آباد مین بازار کے رہائشی شکیل کی بیٹی گھر سے سودا سلف لینے کیلئے باہر نکلی جو کافی دیر تک گھر واپس نہ آئی،لواحقین نے تلاش کرنا شروع کردیا جس دوران اسے بیس لائن کی ایک ویران گلی میں قابل رحم حالت میں پڑے پایا، متاثرہ بچی کو حالت غیر میں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد لایاگیا،جہاں معلوم ہوا اسے کسی سفاک و درندہ صفت نے جبری طور پر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اور قبیح جرم کا ارتکاب کرکے فرار ہو گیا، رضا آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،اس ضمن میں ڈی ایس پی گلبرگ آغا ناصر کا کہنا ہے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔
فیصل آباد بچی
