کراچی کی رونقیں بحال کریں گے،حبیبہ فضل کلفٹن، گارڈ نے اپنے ہی ہاتھوں زندگی کاخاتمہ کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 27 سالہ شخص نے دلبرداشتہ ہوکر موت کو گلے لگالیا، اعظم بستی کا رہائشی عبدالغفار نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار قریب اسپورٹس کمپلیکس میں تعینات تھا۔عبدالغفار کی 5سال قبل شادی ہوئی تھی، بیوی ایک سال پہلے ناراض ہوکر 3بچوں کو لے کر اپنے میکے خانپور چلی گئی تھی۔سیکورٹی گارڈ کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبدالغفار ساس، سسر سے جھگڑا چل رہا تھا، وہ اپنی بیوی کو بولتا تھا میں کام یہاں کرتا ہوں یہاں آجا تاہم اس کی بیوی وہیں رہنا چاہتی تھی۔پولیس کے مطابق غفار نے سیکیورٹی کمپنی کے اسلحے سے خود کو سینے پر گولی مار کرخودکشی کی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی۔