کوہاٹ میں واپڈا ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ میں واپڈا ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کوھاٹ کی کال پر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ‘ آئیسکو اور پیسکو کی نجکاری کے خلاف نعرے‘ واپڈا کی پرائیویٹائزیشن قبول نہیں اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑنے کا عظم‘ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کوھاٹ کی کال پر ہیپی ویلی میں ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف نعرے لگائے صوبائی چیئرمین یونس شاہ نے مظاہرین سے خطاب کے دوران کیا کہ تحریک انصاف نے انصاف کا نعرہ لگایا تھا اور نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر قوم کے اس سرمائے کو انڈوں پر بٹھا دیا گیا اور پی ٹی آئی کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے محکموں میں اصلاحات لانے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر اب یہ ادارے بدعنوانیوں کے اڈے بن چکے ہیں چینی پٹرول آٹا مہنگا انسانی خون اور فحاشی آسان ہے بجلی کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اور عوام خود کشی پر مجبور ہیں بے روزگاری کا عنصریت سر چڑھ کر بول رہا ہے اوپر سے نجکاری کے منصوبے بنانا ناہلی کی نشانیاں ہیں مگر واپڈا کی پرائیویٹائزیشن کسی صورت نہیں ہونے دیں گے قربانی کے لیے ہمارا ہر ورکر سر پر کفن باندھ کر کھڑا ہے فوجی بادشاہ نے کہا کہ آئیسکو اور پیسکو کی نجکاری کے لیے حکومت نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ انہیں اونے پونے داموں فروخت کر کے کمیشن کھری کر سکیں پہلے اشیائے خوراک اور پٹرول کا بحران پیدا کیا گیا اب بجلی کا بحران پیدا کرنے کے د رپے ہے واپڈا کارکنان نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ڈویژنل چیئرمین داؤد نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی یہی ہے کہ عوام سے روزگار چھینا جائے جھوٹ اور منافقت سے کام لے کر یہ حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے کسی حکومت نے واپڈا کو نہیں چھیڑا مگر ریاست مدینہ والے اس ادارے کو ہتھیانا چاہتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں تحریک انصاف نے جو قرضہ لیا اس کی مثال نہیں ملتی اور آئی ایم ایف کے اسی قرضہ کو چکانے کے لیے واپڈا کی نجکاری کی جارہی ہے جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے مقررین نے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری کا منصوبہ منسوخ کیا جائے واپڈا کی خالی آسامیاں پر کی جائیں اور ورکرز کو ان کا حق دیا جائے بصورت دیگر ہم دفاتر کو تالے لگا دیں گے اور اسلام آباد کو بند کر دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -