موٹر سائیکل چوری میں   ملوث مرکزی ملزم گرفتار 

 موٹر سائیکل چوری میں   ملوث مرکزی ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون کی حدود میں اتوار بازار سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نو ر اللہ ولد زمان شیر سکنہ ریگی نے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ ریگی ماڈل ٹاون کی حدود اتوار بازار کو کسی کام کے سلسلے کیلئے آیا تھا اور اس نے اپنا مو ٹر سائیکل کھڑا کر کے کام مصر وف تھا، کہ کسی نامعلوم ملزم نے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گیا ہے،جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل سجا د حسین نے واقعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ریگی گو ہر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاون منظو ر خان اور تفتیشی عملہ نے سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جس کے دوران گروہ کے سرغنہ رحمت شاہ ولد غالب سکنہ غنڈے وڑوکے نہر کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشا ف کیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزیدسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے