سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ تشکیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن نے سندھ وومن فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا علان کردیا۔ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری مبشر سنجرانی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سعدیہ شیخ صدر نوشین احمد جی نائب صدر، سوکینہ رضا نائب صدر، رخسار راشد جنرل سیکریٹری، آسیہ تبسم جوائنٹ سیکریٹری، نائلہ شیخ خزانچی بن گئیں۔ مبشر سنجرانی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ صوبے میں فٹسال کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرے گی۔ موجودہ صورتحال میں کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث کھلاڑی سخت مایوسی کا شکار ہیں۔ سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن کی صدر سعدیہ شیخ نے کہا ہے کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے بحیثیت سندھ کی صدر میں صوبے میں فٹسال کی ڈولپمنٹ کیلئے ایک مربوط پلان تشکیل دوں گی اور کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت سندھ بھر میں فٹسال کے ایونٹ کو فروغ دیا جائے گا اور تمام عہدیدار فٹسال کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور صوبے میں فٹسال چیمپئن شپ منعقد کرائیں گے۔