حادثات کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن،ٹریفک پولیس 

حادثات کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن،ٹریفک پولیس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹر یفک پولیس نے ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی خاطر جاری مہم میں یکم جنوری سے نوپارکنگ کی خلاف ورزی،بغیر پرمٹ،بغیر لائسنس،بغیر ماسک اور اوور سپیڈنگ پر مجموعی طور پر 29794 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہے،روڈحادثات کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہے، ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے اورنوپارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں،تمام روڈ یوزرز اوور سپیڈنگ سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں خصوصی اگاہی مہم چلارہی ہے اگاہی مہم کیساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے بغیر پرمٹ اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے،بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے اوور سپیڈنگ اور اشاروں کے غلط استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 29794 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہے شہر بھر میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے اگاہی مہم جاری ہے جس کے دوران   پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ،سیٹ پیلٹ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی جارہی ہے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ،اسی طرح موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال ضرور کریں انہوں نے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور کرونا سے ممکنہ بچاو اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ لین لائن ڈسپلن کے پابند رہنے کیساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ سے گریز کریں