آفتاب شیرپاؤ براڈ شیٹ کے لگائے الزامات کا جواب دیں، فضل محمد 

آفتاب شیرپاؤ براڈ شیٹ کے لگائے الزامات کا جواب دیں، فضل محمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر و ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ براڈ شیٹ کے مالک کے ان پر بدعنوانی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیں اور پی ڈی ایم جو کرپٹ لوگوں کا ایک ٹولہ ہے، کی چھتری کا سہارا نہ لیں اور اپنی کرپشن کو نہ چھپائیں انہوں نے کہا کہ بد عنوانی چھپانے کے لئے پی ڈی ایم کرپٹ سیاست دانوں کی ایک مشترکہ تحریک ہے جن کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں پارٹی کارکنوں اور گاؤں کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ لیکس نے پاناما پارٹی کو اور بھی بے نقاب کیا اور اسی طرح پاکستان کے کرپٹ اشرافیہ کا بدصورت چہرہ روز بروز بے نقاب ہوتا جائے گا۔ فضل محمد خان نے آفتاب شیرپاؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سابقہ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤکی بدعنوانی منظر عام پر آئی تو جرزی میں انکے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے لیکن ان کو بعد میں غیر منجمد کیا گیا اور ساتھ ساتھ دوبارہ پاکستان بلایا گیا تھا اور انتہائی اہم وزارت یعنی وزارت داخلہ دی گئی تھی۔ فضل محمد خان نے شیرپاؤ کو تنقید کانشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ شیرپاؤ براڈ شیٹ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیں اور عوام کو دھوکے میں نہ رکھیں۔ فضل محمد خان نے مزید کہا کہ PDM ایسے چہروں سے بھرا ہوا ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے بہت سارے لیکس منظر عام پر آئیں گے جہاں شیر پاؤ  جیسے لوگ بے نقاب ہو گئے ہیں اور اب عوام بیدار ہو چکے ہیں اور ان نام نہاد لیڈوں کے جھوٹے بیانیہ میں نہیں آئیں گے