نواز شریف کی ”خدمت“کے نام پر چوری کی سزا قوم بھگت رہی ہے،شہباز گل

نواز شریف کی ”خدمت“کے نام پر چوری کی سزا قوم بھگت رہی ہے،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ”خدمت“کے نام پر کی گئی چوری کی سزا قوم آج بھگت رہی ہے، نااہل لیگ اب خدمت اور خادم اعلیٰ کے کھوکھلے نعروں کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے سعد رفیق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے میاں کرپشن میں بڑے میاں سے بھی بڑے ہیں، 10 سالوں میں خادم اعلیٰ کے اثاثے 85 فیصد بڑھنا ان کی اصل کارکردگی ہے، سیلاب زدگان کے فنڈز، سستی روٹی اور لیپ ٹاپ سکیموں کے کک بیکس انکی کارکردگی کا بیان ہے، ان کک بیکس کی بدولت ہے ان کے اثاثوں میں جادوئی اضافہ ہوا، کارکردگی دکھانے کے چکر میں انہوں نے پورے لاہور کو اپنے تصاویر سے آلودہ کیا۔
شہباز گل