پشاور ہائی کورٹ پشاور کی رجسٹری صوابی میں کھول دی گئی
صوابی(بیورورپورٹ) پشاور ہائی کورٹ پشاور کی رجسٹری صوابی میں کھول دی گئی۔ اب مقدمات کی دائرگی ڈائریکٹ صوابی میں ہی ہوگی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر تنویر شہزا د ایڈوکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ضلع صوابی کے لئے ورچول ہائی کورٹ بنچ آپریشنل کر کے اہل صوابی کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سائلان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور سستے و فوری انصاف فراہمی کے لئے جدو جہد جاری رہے گی۔