جرائم پیشہ عناصر کیلئے ہنگو میں کوئی جگہ نہیں، اکرام اللہ 

جرائم پیشہ عناصر کیلئے ہنگو میں کوئی جگہ نہیں، اکرام اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (بیورورپورٹ) ضلع ہنگو میں جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں تمام تنازعات اور مسائل باہمی مشاورت اور مذکرات سے حل کریں گے صحافی اپنا قلم معاشرے کی اصلاح کیلئے استعمال کریں تحقیق کے بغیر کسی بھی غیر ضروری خبر کو شائع کرنے سے گریز کریں پولیس اور صحافیوں کی چولی دامن کا ساتھ ہے ہنگو میں نئے تھانوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کرنے کی کوشش کرونگا تما م ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تھانوں میں بیٹھ کر دو دو گھنٹے عوام کے مسائل کے حل کیلئے نکالیں وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو انصاف ان کے گھر کی دہلیز پر دیں گے ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ہم عوام کے خادم ہیں خدمت کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان نے ہنگو میں چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صحافیوں کے وفد میں صالح دین اورکزئی شہید خان اورکزئی محمد اسماعیل عصمت اللہ ایثار الحق خان زمان اورکزئی سخی مرجان شامل تھے ڈی پی او نے کہا کہ ضلع ہنگو میں جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں کسی کو بھی امن وآمان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہنگو میں امن وآمان برقرار رکھنے اور دیگر تنازعات کے حل کے لئے صحافیوں اور عوام کو پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی اہم ہے ہنگو سے منشیات جسی لعنت کا خاتمہ کرکے دم لونگا انہوں نے کہا کہ میں نے چارج سنبھالتے ہی ہنگو ٹل دوآبہ کے تمام بازاروں تھانوں چوکیوں کے دورے کئے اور وہاں کے عوام سے ملا میری کوشش ہے کہ ضلع ہنگو کے تمام بازاروں کو غیر قانونی اڈوں اور غیر قانونی چھابڑیوں سے پاک کریں گے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ہو تمام تنازعات اور مسائل باہمی مشاورت اور مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرونگا قانون ہاتھ میں لنے والے اور امن میں خلل ڈالنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا وسائل کی کمی کے باوجود ہر حال میں امن و آمان کو قائم رکھا جائے گا ڈیوٹی کے دوران غلفت برداشت نہیں کی جائے گی ضلع ہنگو میں نئے تھانوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پولیس کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ضلع ہنگو میں امن و آمان کے حوالے سے تمام اقدامات صحافیوں ہنگو کے مشران کے تعاون سے اٹھائے جائیں گے۔