کوہاٹ،مشیر ضیاء اللہ بنگش کی طرف سے پریس کلب کیلئے فنڈمختص

کوہاٹ،مشیر ضیاء اللہ بنگش کی طرف سے پریس کلب کیلئے فنڈمختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) صوبائی مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کوھاٹ پریس کلب کی تزئین و آرائش اور مرمتی کاموں کے لیے 83 لاکھ کا فنڈ مختص کر دیا جس کا ٹینڈر ہونے کے بعد باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز شروع ہو گا اس حوالے سے گزشتہ روز ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ملک امداد بنگش نے پریس کلب کا دورہ کیا اور کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر پریس کلب کے صدر نور محمد بنگش‘ جنرل سیکرٹری فیصل ندیم‘ فنانس سیکرٹری سید فیضان بنوری کے علاوہ قاضی نور خان‘ ایثار علی بنگش اور باسط گیلانی بھی موجود تھے پریس کلب کے صحافیوں نے امید ظاہر کی کہ سی اینڈ ڈبلیو افسران کی نگرانی میں تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کا ہو گا میڈیا کے نمائندوں نے صوبائی مشیر ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے سابقہ دور حکومت ہو یا موجودہ دور ہمیشہ کوھاٹ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے جس کے لیے میڈیا کے تمام دوست ضیاء اللہ بنگش کے نہایت مشکور ہیں۔