ویمن یونیورسٹی صوابی کے طلبہ کا آن لائن امتحانات کیخلاف مظاہرہ
صوابی(بیورورپورٹ) وومن یونیورسٹی صوابی کی طلبہ نے آن لائن امتحانات کی بجائے یونیورسٹی ہذا میں امتحان لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی ٹوپی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ طلبہ نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم فزیکل امتحان نہیں دینگے یونیورسٹی کی جانب سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہمارے جائز مطالبا ت تسلیم نہیں کئے تو اگلا احتجاج امن چوک صوابی میں کرینگے ان طالبات کا کہنا ہے کہ چونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے آن لائن کلاسز لی تھی اس لئے ہونے والے امتحانات بھی آن لائن ہو گی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ آن لائن امتحان لینے کی بجائے یونیورسٹی میں امتحان دینے کی اصرار کر رہی ہے جس کے لئے ہم تیار نہیں۔بعد ازاں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔ان طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے لیکن اگر کل تک تحریری طور پر امتحانات کی آن لائن کرنے کے بارے میں تحریری طور پر ہمیں نہیں بتایا گیا تو دوبارہ احتجاج کیا جائیگا۔