پشاور، بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی 

پشاور، بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران  مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 4.67 ملین روپے،کمرشل صارفین سے 0.355 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.02 ملین روپے،منقطع شدہ صارفین سے  0.07 ملین روپے،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.12 ملین روپے اورمجموعی طورپر 5.235 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 17 کنڈے ہٹائے گئے،26 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،16 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،32 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،6 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،14 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں، کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا