منشیات سمگل کرنیوالی نابینا خاتون کی ضمانت منظور
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث 70سالہ نابیناخاتون کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزمہ کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق سربند پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران چنگ چی رکشہ میں سوار 70سالہ بیوہ خاتون کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے ساڑھے تین کلوگرام سے زائدچرس برآمد کی تھی جوخاتون نے جسم کے ساتھ لپیٹ رکھی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزمہ نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اس موقع پرملزمہ کی وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پولیس نے ملزمہ کو جس چنگ چی سے گرفتارکیاہے اس کے ڈرائیورکوگواہ بنایاہی نہیں ہے اوراس طرح کیس مشکوک ہوگیاہے جس کی مزیدتفتیش درکار ہے لہذاملزمہ کوضمانت پررہا کیاجائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزمہ کی درخواست منظورکرلی۔