بائیڈن کی حلف برادری سے قبل ٹرمپ کے حامیوں کا امریکہ بھر میں مظاہروں کا آغاز
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ملکی سطح پر اپنی ریلیوں کا آغاز کر دیا۔دوسری طرف بائیڈن کی حلف برداری تقریب سے قبل کیپٹل ہل کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ممکنہ پرتشدد مظاہروں کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں حکومتی اداروں کی عمارتوں کے تحفظ کیلئے اتوار 17 جنوری سے ہی پولیس اور نیشنل گارڈز کے دستوں کو تعینات کر دیا ہے۔ اس دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ریلیوں کی اطلاعات ہیں۔ قانون نافذ کر نے والے وفاقی اور ریاستی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ریاستی اسمبلیوں کے آس پاس ممکنہ پرتشدد کارروائیوں کا خدشہ ہے۔
امریکہ،مظاہرے