سوڈان،دار فور میں قبائل کے درمیان جنگ،83افراد ہلاک،150سے زائد زخمی
خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کے انتشارزدہ علاقے دارفور میں قبائلی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق حالیہ تنازع ہفتے کے روز شروع ہوا تھا جب ایک شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے علاقے میں خانہ جنگی شروع ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قبائلی تشدد کے یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب اقو ام متحدہ نے حال ہی میں وہاں پر اپنے 13 سالہ قیام امن مشن کو ختم کرتے ہوئے سیکیورٹی کی ذمہ داری سوڈان کے حوالے کی ہے۔
خانہ جنگی