بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے 21 جنوری کو الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ بلدیات پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے کے بعد محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلے کا تحریری جواب جمع کروا دیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر بلدیات انتخابا ت کے انعقاد کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا، تاہم فروری 2021ء کے دوسرے ہفتے میں انتخابات کی تاریخ دیئے جانے کا امکان ہے، محکمہ بلدیات کے اس تحریری جواب کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے سلسلے میں 21 جنوری کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
بلدیاتی الیکشن