بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے صرف اہم پروگراموں میں شرکت کرینگے

بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے صرف اہم پروگراموں میں شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے صرف اہم پروگراموں میں ہی شرکت کیا کریں گے اس کے علاوہ وہ اپنی جماعت پر زیادہ توجہ دیں گے اس بات کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی اہم لیڈر شپ نے کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے انتہائی اہم نوعیت کے پروگرام میں بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے اور اس کاایجنڈا بھی پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں طے کیا جائے گا جبکہ بلاول بھٹو کی نمائندگی ان کی منظور کردہ لیڈر شپ سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ راجہ پرویز اشرف‘ فرحت اللہ بابر نئیر بخاری اور لطیف کھوسہ جبکہ پنجاب کی سطح پر قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور کیا کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری رواں سال اپنی تمام تر توجہ کا مرکز اپنی پارٹی کو بنانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے چاروں صوبائی تنظیموں کو ورکرز کنونشن بھی منعقد کرنے کا حکم دے رکھا ہے تاکہ کارکنوں کو متحرک کیا جا سکے۔ 
نمائندگی

مزید :

صفحہ اول -