تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے انسدادکورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد لازمی، مراد راس

  تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے انسدادکورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کھلنے پرطلبہ سے سکول کے اوقات کار میں کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے ہم اپنے آپ، والدین اوردوست احباب کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔گذشتہ روزسماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ہم تعلیمی ادارے کھو لنے پرطلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں اورکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط کا دامن تھماے رکھنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ وباء سے بچنے سمیت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں،اسلئے طلبہ ماسک پہن کر رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، طلبہ و اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مراد راس 

مزید :

صفحہ اول -