”زخموں پر مرہم رکھ کرمتحد  ہو جاؤ اور ملک کی تعمیر نو کرو“ جوبائیڈن کی منقسم امریکی قوم سے اپیل

      ”زخموں پر مرہم رکھ کرمتحد  ہو جاؤ اور ملک کی تعمیر نو کرو“ جوبائیڈن کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالنے سے صرف 48گھنٹے قبل امریکی عوام پر اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جب کہ دوسری جلد فارغ ہونے والے صدر ٹرمپ حفاظتی رکاوٹوں اور نیشنل گارڈز کے سیکیورٹی دستوں میں گھرے  دارالحکومت  کے وسط میں وائٹ ہاؤس میں اپنے قیام کا آخری وقت تنہائی اور خاموشی کے ماحول میں گزار رہے ہیں۔ 20 جنوری کو جوبائیڈن کے کیپٹل ہل میں ہاٹیبل پر حلف اٹھانے کے بعد اقتدار سنبھالنے سے قبل اپنے اقتدار کے آخری روز صدرٹرمپ اپنے اختیارات و آخری مرتبہ استعمال کرتے ہوئے سو کے قریب مزید افراد کو عام معافی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے ایوان زیریں یا ایوان نمائندگان میں دو مرتبہ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحاریک منظور ہونے کے بعد 19جنوری  کو سینیٹ کے اجلاس میں مواخذے کا مقدمہ چلانے کیلئے ایوان نمائندگان کا منظور کردہ بل سپیکر پلوسی کی طرف سے پیش ہونے کا امکان ہے۔ صدر ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کیلئے سو ارکان کی سینیٹ میں دوتہائی ارکان کی حمایت درکار ہوگی جبکہ اس وقت دونوں پارٹیوں کے پچاس پچاس ارکان ہیں اور نائب صدر کملاہیرس کے سینیٹ کے چیئرپرسن بننے کے بعد ان کا ووٹ ملا کر ایک ووٹ کی اکثریت ڈیموکریٹک پارٹی کو مل جائے گی لیکن سینیٹ میں مواخذے کا مقدمہ جیتنے کے لئے ری پبلکن پارٹی کے کم از کم سولہ ارکان کی حمایت درکار ہوگی جو مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔ پیر کے روز مارٹن لوتھرکنگ کی سرکاری تعطیل کے موقع پر نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ڈیلاویئر ریاست میں اپنی رہائش گاہ سے پنسلوینیا ریاست کے شہر فلاڈلفیا کا سفر کرکے وہاں کمیونٹی سروس کی ایک تقریب سے خطاب کیا۔ سیاسی تقسیم کی شکار امریکی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے 78سالہ ڈیموکریٹک لیڈر نے کہا کہ ”سروس ہی وہ بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم زخموں پر مرہم رکھنے، متحد ہونے اور اس ملک کی تعمیر نو کرسکتے ہیں جس سے ہم بہت پیار کرتے ہیں“۔
جو بائیڈن

مزید :

صفحہ اول -