خاتون حملہ آور سپیکر پلوسی کا لیپ ٹاپ چرا لے گئے، انکوائری شروع

  خاتون حملہ آور سپیکر پلوسی کا لیپ ٹاپ چرا لے گئے، انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (بیورو چیف) ایف بی آئی نے ان خطوط پر تحقیقات کا آغازکردیا ہے کہ کیا 6جنوری کو کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بولنے کے بعد ایک حملہ آور خاتون نے سپیکر نینسی پلوسی کا لیپ ٹاپ روس کو بیچنے کیلئے چوری کیا تھا۔ حملے کی ویڈیو ریکا رڈنگ میں پنسلوینیا ریاست کی ایک خاتون ریلی ولیمز امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر پلوسی کے دفتر میں ان کا لیپ ٹاپ چوری کرتی ہوئی نظرآتی ہے جواس کیخلاف مقدمے میں شہادت کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ ایک مخبر نے ایف بی آئی کو فون پر بتایا اسکا خاتون کیساتھ دوستانہ تعلق رہا ہے جس کے مطابق اسے مزید دوستوں نے بتایایہ خاتون لیپ ٹاپ چرا کر لے گئی، عدالت میں مقدمے کے دوران ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ جوناتھن لنڈ نے بیان دیا ہے کہ یہ خاتون روس میں اپنے ایک دوست کو بھیجنا چاہتی تھی تاکہ اسے روس کی فارن انٹیلی جنس سروس، ”آیس وی آر“ کو بیچا جاسکے، تاہم کسی وجہ سے یہ کمپیوٹر روس نہ بھیجا جاسکا۔ سپیکر پلوسی کے سٹاف نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ ان کے دفتر سے ایک لیپ ٹاپ چوری ہوا ہے۔ وفاقی اٹارنی مائیکل شہرون نے بھی بیان دیا کہ سپیکر کے دفتر سے استعمال کی متعدد اشیاء چوری ہوئی ہیں۔ پنسلوینیا ریاست کے شہر ہیرس برگ میں رہنے والی 22سالہ ولیمز کی والدہ نے حکام کو بتایا اس کی بیٹی اینابیگ تیار کرکے گھرسے کہیں چلی گئی ہے۔
 پلوسی لیپ ٹاپ 

مزید :

صفحہ اول -