شرمین عبید چنائے کا نام ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل
لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک)فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا نام ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں ہانگ کانگ کے ٹیٹلر میگزین کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ٹیٹلر میگزین کی جانب سے ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی یہ فہرست شعبے میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستانی ہدایت کارہ اور فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔شرمین نے کہا کہ اس فہرست کا حصہ بننے پر خوشی ہے، ساتھ ہی انہوں نے ٹیٹلر ہانگ کانگ میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شرمین عبید چنائے