عمر کوٹ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا،غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کو ناقاقبل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ کے درمیان مقابلہ تھا۔دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔128 پولنگ اسٹیشنز میں سے 116 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 53228 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار یارباب غلام رحیم 26183 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔مزید دو پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں تاہم امیر علی شاہ کی سبقت اتنی زیادہ ہے کہ انہیں فرق نہیں پڑے گا۔پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا اللہ کا شکرگزار ہوں جس کا مجھ پر کرم رہا، آج سب کو پتا چل گیا عوام کس کیساتھ ہیں، مرحوم والد نے عمرکوٹ کے عوام کی 41 سال خدمت کی، میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر شاہ کی رہائش گاہ پرکارکنوں کی آمداورجشن شروع ہوگیا ہے، کارکن آتش بازی،نعریاور ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔
عمر کوٹ الیکشن