مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کر لی
سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کے ایک افسر نے آج ضلع کپواڑہ میں خودکشی کر لی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی جموں وکشمیر رائفلز کے میجر نے ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 489ہوگئی ہے۔ادھر بھارتی فوج کے ایک عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بھارتی میجر کی خودکشی