براڈ شیٹ کرپٹ گٹھ جوڑکیخلا ف چارج شیٹ، پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجد ھار غرق ہو چکی: فردوس

  براڈ شیٹ کرپٹ گٹھ جوڑکیخلا ف چارج شیٹ، پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجد ھار غرق ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر بار عبرتناک رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی، راجکماری، شہزادے اور مولانا کے چہرے شرمسار اور دل داغدار ہیں۔فردوس عاشق نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، یہ الو اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں، ناکام احتجاج کے بعد منافقین کے اس ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آہوں اور سسکیوں کا تعلق براڈ شیٹ سے جڑا ہے۔ حکومت براڈشیٹ رپورٹ پبلک کر رہی ہے۔ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادہ غور سے پڑھیں تو پتہ چل جائے گا کہ براڈشیٹ ظل سبحانی اور کرپٹ گٹھ جوڑ کیخلاف چارج شیٹ ہے۔ 2000 سے 2020 تک کی سیاہ کاریوں  اور کرپشن کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے کمیٹی بنا دی ہے۔باریاں لینے والوں نے قوم کے اربوں لوٹ کر دو مرتبہ این آر اولیا۔ جوں جوں ان کی کرپشن کے شاہکار بے نقاب ہوتے ہیں یہ لوگ سر جوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔جس چیئرمین  الیکشن کمیشن کے خلاف  اپوزیشن والے احتجاج کر رہے ہیں وہ گزشتہ انتخابات کے بعد تعینات ہوئے۔ ان خیالات کا اظہارفردوس عاشق نے پیر کو چیئرمین ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز اور وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ریور راوی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ محض ایک منصوبہ نہیں بلکہ ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ پرمشتمل ایک مکمل شہر ہے۔اس شہر کوپلاننگ کے ماڈرن سٹینڈرز کے مطابق بنایاجائے گا۔  وزیراعظم پاکستان منصوبے کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر خود کرتے ہیں۔ یہ ایسا شہر آباد ہونے جا رہاہے جس میں نوجوانوں کو لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔دیہات سے شہروں کی طرف ہجرت سے جو مسائل پیدا ہورہے ہیں حکومت ان کا حل نکال رہی ہے۔ 
فردوس 

مزید :

صفحہ اول -