حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی 

  حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کا استعفیٰ سپیکر سندھ اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ نے بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزد کردیا ہے۔بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نامزدکرنے کا خط سپیکر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔
حلیم عادل شیخ 

مزید :

صفحہ اول -