الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کااحتجاج غیر آئینی وغیر قانونی
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر قانونی و غیر آئینی احتجاج الیکشن کمیشن کے باہر کرنے جارہی ہے میڈیا اور پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی معزز سپریم کورٹ الیکشن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین قرار دے چکی ہے حقائق گواہ ہیں کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں جن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) شامل ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنے اپنے فارن فنڈنگ کی درست معلومات فراہم نہیں کی ہیں،ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ در اصل پی ڈی ایم ناکام جلسے جلوسوں کے بعد مایوس ہو چکی ہے ان کو جلسوں میں عوام الناس نے مسترد کردیا اسی لئے اب یہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے جارہے ہیں جس کی حقیقت میں تو کوئی ضرورت نہیں ہے مگر یہ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے اس طرح کے بہانے اور سہارے تلاش کررہے ہیں قوم نے دیکھ لیا ہے کہ مستعفی ہونے کے اعلان کرنے والے آج ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔