جوبائیڈن کی تقریب حلف وفاداری پر داخلی حملے کا خدشہ، سخت حفاظتی اقدامات
واشنگٹن(این این آئی)کانگریس کی عمارت (کیپٹل ہل)پر 6 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد اور نئے صدر کی حلف برداری پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نطر واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے محکمہ پولیس کو مطلع کیا کہ نئے صدر کی حلف برداری تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر مظاہرے متوقع ہیں۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ تمام امریکی ریاستوں نے بھی اپنے دارالخلافوں میں سرکاری عمارتوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ6 جنوری کو کیپٹل ہل پر چڑھائی جیسا کوئی اور واقعہ رو نما نہ ہو پائے۔ریاست ٹیکساس میں ریاستی کانگریس کی عمارت کو20 جنوری کی حلف برداری تک بند کر دیا گیا ہے۔
جوبائیڈن