برطانیہ آنے والوں کیلئے منفی  کورونا رپورٹ لازمی قرار

برطانیہ آنے والوں کیلئے منفی  کورونا رپورٹ لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



 لندن (آن لائن)یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لیے منفی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی۔نئی پابندیوں کے اطلاق سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔برطانو ی میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب گزشتہ روز تک برطانیہ میں 35 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی لاک ڈاون میں نرمی کا وقت نہیں آیا، برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔اسکاٹ لینڈ میں کورونا پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔امریکا میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی اموات 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ 
برطانیہ

مزید :

صفحہ اول -