کراچی، اسکول وین الٹنے سے 5 طالب علم زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب اسکول کی وین الٹ گئی، 5 طالب علم زخمی ہوگئے۔بلوچ کالونی پل کے قریب اسکول کی وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 طالبعلم معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کے تمام زخمی اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال گئے جہاں سیدوائیں اور طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔پولیس کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو سڑک سے ہٹا کے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج سے نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے۔