وزیراعظم جلد پی ڈی ایم سے این آر او مانگیں گے‘ مولانا صفی اللہ 

  وزیراعظم جلد پی ڈی ایم سے این آر او مانگیں گے‘ مولانا صفی اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فتح پور(سٹی رپورٹر) جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے لئے نشان عبرت ثابت ہوگا وہ وقت زیادہ (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
دور نہیں جب عمران خان اور ان کے ترجمان منہ چھپاتے نظر ئیں گے لیکن انھیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی قومی طیارے کو ملائشین حکومت کی طرف سے تحویل میں لینے سے ایک بار پھرنااہل کی نااہلی و نالائقی کھل کر سامنے آگئی ہے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کیلئے پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمااسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانامحمد صفی اللہ نے بھکر سے اسلام آباد جاتے ہوئے تلہ گنگ میں ضلعی وتحصیل ذمہ داران کے اجلاس کے بعد چوہدری عبدالجبار ممبر مجلس عمومی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضلعی امیر مولانا عبدالسلام نقشبندی،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقدیر،سینئر نائب امیر شیخ محمد افضل،تحصیل جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاروق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی محمد خالد،محسن قیوم شیخ،ڈاکٹر محبوب حسین جراح،مولانا عبدالمنان نقشبندی بھی موجود تھے۔جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ نے مزید کہا ہے کہ براڈ شیٹ کا ٹویٹ وزیر اعظم کیلئے چارج شیٹ ہے قومی طیارے کو ملائشین حکومت کی طرف سے تحویل میں لینے سے ایک بار پھر نااہل وزیر اعظم کی نااہلی و نالائقی کھل کر سامنے آگئی ہے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کیلئے پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی،، حکومت کے خلاف لانگ مارچ حتمی فیصلہ ہے جبکہ استعفے دینے کا آپشن بھی موجود ہے اور اس پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ بھی 31جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا،عمران خان عوام کو کچھ بھی ڈیلور نہیں کرسکے جبکہ جمہوری ممالک میں عوامی بے چینی اور احتجاج پر حکومتیں مستعفی ہوجاتی ہیں، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں بجلی اور گیس کے بحران نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے لئے نشان عبرت ثابت ہوگا مذید کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب عمران خان اور ان کے ترجمان منہ چھپاتے نظر آئیں گے لیکن انھیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عوام اب تبدیلی سرکار کے دعووں اور وعدوں پر یقین کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں،کیونکہ وہ تبدیلی سرکار کے جھوٹ اور مکروفریب سے پوری طرح آگاہ ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری بہت جلد پی ڈی ایم سے این آر او مانگیں گے جو انھیں نہیں ملے گا، انہوں نے کہا کہ اڑھائی برسوں میں موجودہ نااہل حکومت نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام، معاشی ابتری اور خارجی محاذ پر ناکامی کے بعد اب دنیا بھر میں اس طرح سے پاکستان کی رسوائی کا پہلے تصور تک نہیں کیا جا سکتا تھا لیکن اس حکومت نے یہ سب کچھ کردکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مزید نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے موجودہ حکومت فی الفور مستعفی ہو۔ بعد ازاں ملک میں آزادوخودمختار الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی منصفانہ انتخابات منعقد کروائے جائیں اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو اقتدار منتقل کیا جائے تاکہ پاکستان ترقی حاصل کرکے دنیا بھر میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کر واسکے۔
مولانا صفی اللہ