فاضل شاہ میں پولیس چوکی کا افتتاح

  فاضل شاہ میں پولیس چوکی کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)
 ویژن کے مطابق فاضل شاہ سرائے سدھو کے عوام کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے فاضل شاہ میں پولیس چوکی قائم کردی گئی- فاضل شاہ میں منعقدہ تقریب میں ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈی پی او محمد علی وسیم نے افتتاح کیا- افتتاحی تقریب میں سید عابدامام شاہ  اور ڈی ایس پی نعیم عباس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد  بھی موجود تھی- اہل علاقہ نے  پولیس چوکی کے قیام کو عثمان بزدار حکو مت کا اہم اقدام قرار دیا- اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عوام کے محسن وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار لوگوں کی فلاح وبہبودکے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں پنجاب میں موجودہ دور میں جتنی ترقی ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی - ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی  نے کہا کہ  پنجاب حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے پولیس چوکی کے قیام سے علاقہ میں جرائم کی شرح کم ہوگی- ڈی پی او محمد علی وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاضل شاہ چوکی میں اے ایس آئی اور 8 اہلکار پرمشتمل محنتی اور قابل پولیس ٹیم کوتعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ  فاضل شاہ چوکی کے قیام کا مقصد عوام کی  جان ومال کاتحفظ اوروارداتوں کی روک تھام ہے - اس موقع پر سید عابد امام شاہ نے بھی خطاب کیا-