بجلی‘ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘ شیخ عباس رضا
بہاولپور(بیورو رپورٹ) سابق صدربہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے حکومت کی طرف سے (بقیہ نمبر50صفحہ 5پر)
بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر آئی ایم ایف کی 45کروڑ ڈالر کی قسط کی ادائیگی پر آمادگی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے لیے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے فی یونٹ اضافہ کا فیصلہ رواں مہینہ کرنے کیلئے پاور ڈویژن کی طرف سے سمری کی تیاری پر تشویشناک ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ فکر متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث اشیاء مہنگی ہونے سے سے برآمدات میں اضافہ کا تسلسل برقرار نہیں رہ سکے گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگی اس لیے ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہو۔انہوں نے کہاکہ اس مہینے میں پٹرول کی قیمتوں میں 2باراضافہ کیاگیاہے جبکہ 10روپے تقریباپٹرول بڑھادیاگیاہے جبکہ اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام پہلے مرے ہوئے ہیں اور مہنگائی سے بے حال ہیں،گھی، چینی، آٹے کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ان پرمزیدبوجھ ہوگا۔ عوام کے کاروبار تباہی کے دہانے پر ہیں جبکہ بجلی مہنگی ہونے سے ٹیکسٹائل، انڈسٹری، پروڈکشن،ایکسپورٹ پر فرق پڑے گا۔شیخ عباس رضا نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کبھی بھی ملک میں خوشحالی نہیں لایا لہٰذا اس لیے اسے خیر باد کہہ دیا جائے اورعوام کوریلیف فراہم کیاجائے۔
عباس رضا