پی سی جی اے: کپاس فیکٹریوں  میں آمد کے اعداد و شمار فائنل

 پی سی جی اے: کپاس فیکٹریوں  میں آمد کے اعداد و شمار فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (نیوز  رپو رٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار(بقیہ نمبر51صفحہ 5پر)
 جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق15 جنوری 2021 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 54لاکھ 93ہزار138گانٹھ کپاس آئی۔ 15 جنوری2020 تک 83 لاکھ38ہزار026گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28لاکھ44ہزار888گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 34.12فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 33لاکھ66ہزار549گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل48 لاکھ70ہزار585گانٹھ کپاس سے 15لاکھ4ہزار036گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح30.88 فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 21لاکھ26ہزار589گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال34لاکھ 67ہزار441گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 38.67فیصد رہی۔ 15 جنوری2021 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے53لاکھ 99ہزار038گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 166جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 70ہزار200گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 48 لاکھ37ہزار607گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2020-21میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 150جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر32لاکھ 78ہزار733گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15 جنوری2021 تک77ہزار167گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 38ہزار493گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں    2لاکھ 26ہزار 969گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 87ہزار811گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ19ہزار011گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 88ہزار135گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 97 ہزار610گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ11ہزار854گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ69ہزار 101گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 6لاکھ45ہزار843گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 3لاکھ84ہزار644گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 9لاکھ45ہزار578گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ضلع سانگھڑمیں 7لاکھ91ہزار278گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 29ہزار695گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 62ہزار281گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 1لاکھ93ہزار731گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ17ہزار135گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 3لاکھ57 ہزار948گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 40 ہزار800گانٹھ کپاس، ضلع بلوچستان میں 67ہزار 200 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ5ہزار475گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک  5لاکھ85 ہزار331گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔
پی سی جی اے