لیہ: پولٹری شاپ پر چھاپہ، 26کلو مضر صحت گوشت تلف، دکا ن سیل 

لیہ: پولٹری شاپ پر چھاپہ، 26کلو مضر صحت گوشت تلف، دکا ن سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور‘ ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آگئی‘ پولٹری شاپ پر چھاپہ،26کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا ہے‘ خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈپوائنٹس کو 1لاکھ 8ہزار500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کے جنوبی پنجاب میں ملاوٹی،(بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)
ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 154فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری گوشت کی فروخت پر پولٹری شاپ  سیل جبکہ 122شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ لیہ میں کمیٹی چوک کے قریب میٹ سیفٹی ٹیم کی عرفان چکن شاپ پر کاروائی کی۔پولٹری شاپ میں مردہ،کم وزن اور بیمار مرغیوں کو ایک ساتھ رکھا گیا۔مزید سلاٹرنگ کونز اور ورکر کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پائی گئی۔پولٹری شاپ کو سیل کر کے 26کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بسم اللہ پاکستان ہوٹل کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکٹس نہ ہونے اور مظفر گڑھ میں فہیم سویٹس شاپ کو خوراک میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے پر یکساں 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مجموعی طور پر کی گئی کاروائیوں کے دوران 26کلو مضر صحت گوشت، 33کلو غیر معیاری خوراک اور 20لٹر سرکہ تلف کیا گیا ہے۔ جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں محلہ عامر کوٹ بہاولنگر میں کریانہ سٹور پر چھاپہ مارا۔ فوڈ بزنس آپریٹر نے بھاری مقدار میں گٹکا چھپا رکھا تھا۔دوران چیکنگ خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر اشفاق کریانہ سٹور کو سیل کرکے 1800ساشے گٹکا ضبط کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ بہاولنگر میں مرسلین ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ کا ریکارڈ نہ ہونے،ورکر کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے جبکہ لیہ میں آفتاب ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں ایکسپائرڈ کیمیکل کا استعمال کرنے اور راجن پور میں عظیم سویٹس کو پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر یکساں 10,10ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیے  گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 148 لٹر غیر معیاری دودھ،70 لٹر آئل، 24 کلو ملاوٹی مرچیں،21 کلو ایکسپائرڈ بسکٹ اور 21 لٹر بیورجز تلف کیاگیا ہے۔
ٹیمیں متحرک