حکومت کا مطالبات تسلیم کرنے سے انکار‘ بہاولپور میں آج ایپکا گروپس کا احتجاج
بہاولپور(بیورو رپورٹ)حکومت کے ساتھ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات ناکام ہو گئے جس پر ایپکا کے تمام گروپوں کی طرف سے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ اس حوالے سے آج ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی دفاتر کی مکمل تالہ بندی کی جائے گی(بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)
اور احتجاج کیا جائے گا جبکہ 26/جنوری کو ملک بھر میں سول سیکرٹریٹ کے گھراؤ کے علاوہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے جن کی قیادت ایپکا کے ڈویژنل قائدین کریں گے۔ صوبائی صدر ایپکا جنوبی پنجاب فخر الرحمن اظہر نے کہا ہے کہ 19/جنوری کو بہاول پور میں دفتر چڑیا گھر اسٹیڈیم روڈ پر احتجاجی دھرنا ہو گا۔انہوں نے تمام ملازمین سے اس دھرنا میں شرکت کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے بعد ہر صبح 11بجے احتجاجی دھرنا دیا جاتا رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ 10فروری کو ایپکا فضل غفار باچا گروپ، حاجی محمد ارشاد چوہدری گروپ اور بنارس خاں جدون گروپ مشترکہ طور پر اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے جس میں تمام گروپوں کے ملازمین شرکت کریں گے۔
ایپکا گروپس