کا ر فرسٹ‘ سیالکوٹ اور گجرانوالہ میں سروس شروع‘شہریوں کو پرکشش آفرز
ملتان (پ ر) پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے انتہائی قابل اعتماد پلیٹ فارم، کار فرسٹ(CarFirst) نے گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی اپنی خدمات کا آغازکر دیا ہے جس کا مقصد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور پاکستان(بقیہ نمبر60صفحہ 7پر)
کے بڑے شہروں کی طلب کو پورا کرنا ہے۔آئندہ دو ماہ کے دوران کارفرسٹ اپنے خریداری کے مراکز قائم کرنے کے علاوہ فرنچائز سروسز بھی پیش کرے گانیٹ ورک میں اِس توسیع کا مقصد، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں گاڑیاں فروخت کرنے والے ممکن افراد کو گاڑیوں کی محفوظ اور پریشانی سے آزاد خریدوفروخت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی طلب میں اضافے کو،پورے پاکستان میں، اپنی خدمات کو توسیع دے کر پورا کیا ہے۔ حالیہ توسیع کا مقصد کسٹمر کی سہولت کو اَوّلیت دینا اور پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کے عمل کو مزید سادہ بنانا ہے۔اِن دو نئے شہروں میں کمپنی کی خدمات میں توسیع کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کارفرسٹ کی ہیڈ آف پرچیز آپریشنز اینڈ کسٹمر ریلیشنز ماہ رْخ مرزا نے کہا: ”کارفرسٹ اپنے کسٹمرزکی زندگی سادہ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی صنعت کو جدت کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے اور اس طرح پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کے انتہائی قابل اعتماد پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردارادا کررہا ہے۔“ماہ رْخ مرزا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا:”ہم سیالکوٹ اور گجرانوالہ میں کارفرسٹ کی قابل اعتماد خدمات کے لیے بے پناہ طلب کے باعث آئے ہیں۔ اب ہمارے نئے کسٹمرزبھی اپنی گاڑیوں کے معائنے، قیمتوں کے تعین اور ایک ہی چھت کے نیچے فروخت کرنے کے قابل ہو سکیں گے اور یہ سب محض ایک گھنٹے کے دوران ہو سکے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری مضبوط اور ڈیجیٹل ویلیو چین استعمال شدہ گاڑیوں کی صنعت میں موجود خطرات کو دور کرنے میں مدد دے گی اور اس مارکیٹ کو باضابطہ بنانے میں بھی کارآمد ثابت ہو گی۔“پورے ملک میں خریداری اور ویئر ہاؤسز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے ساتھ کار فرسٹ پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ اس وقت اس کے پاکستان کے 9 بڑے شہروں میں 42 سے زائد مراکز ہیں اوراپنے کسٹمرز کو پیش کی گئی انتہائی قابل اعتماد اور زبردست خدمات کے نیٹ ورک کو مسلسل وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کار فرسٹ