مظفر گڑھ: پولیس لائن کی سکیورٹی میں اضافہ

  مظفر گڑھ: پولیس لائن کی سکیورٹی میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار) آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس قربان لائن کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ تفصیل کے(بقیہ نمبر63صفحہ 7پر)
 مطابق ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد ارسلان ملک کا کہنا تھا کہ وزٹر مینجمنٹ سسٹم کے تحت قربان پولیس لائن میں آنے والے تمام افراد کا داخلہ بائیو میٹرک کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ کمپیوٹرائز سسٹم کیوجہ  سے کسی بھی جرائم پیشہ عناصر قربان پولیس لائن داخلہ ناممکن ہوگا قربان پولیس لائن کی سکیورٹی کو کمپیوٹرائز کر دیا گیاہے، کمپیوٹرائزڈ سکیورٹی سسٹم کی بہتری کیلئےPITB سے تیار شدہ سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا منفرد سوفٹ وئیر ہے اس سوفٹ وئیر تک بھی کسی جرائم پیشہ فرد کی ہپنچ نہیں ہو گی نا اس کو بریک کیا جاسکے گا، قربان پولیس لائن کے تمام ملازمین ہمارے محکمہ کا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
سکیورٹی / اضافہ