مظفر گڑھ: قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ 153 کنال سرکاری اراضی واگذار
مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) ناجائز قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن میں 153کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ تفصیل کے(بقیہ نمبر66صفحہ 7پر)
مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب کی ہدایت پر ناجائز قابضین کیخلاف 32/34کی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے قانونگو مہر محمد مظہر یزدانی اور پٹواری رائے حسن محمود نے رنگپور میں چک نمبر2/5Rمیں پروانشل گورنمنٹ کی ملکیتی لاٹوں پر قابض افراد کیخلاف کارروائی کی قابضین نے سرکاری اراضی پر فش فارم بنائے ہوئے ہیں۔32کنال لاٹ پر محمد اصغر ولد محمد اقبال قوم چانڈیہ سے واگزار کروا کرعمر حیات کو سپرددار مقرر کر کے تاکید کی گئی کہ قابضین کو فش فارم سے مچھلی نہ نکالنی دی جائے۔ خسرہ نمبر37میں 32کنال اراضی پر ہاشم ولد نصیر خان نے قبضہ کیا ہوا تھا جسے واگزار کروا لیا گیا۔خسرہ نمبر23میں 26 کنال17مرلے پر محیط لاٹ پر غلام فرید ولد اللہ وسایا۔خسرہ نمبر24میں 24کنال کی لاٹ پر نصراللہ ولد خدا بخش چانڈیہ۔خسرہ نمبر 37پر 40کنال لاٹ پرغلام یاسین ولد وزیر چانڈیہ نے مبینہ طور پر قبضہ کیا ہواتھا اور عرصہ دراز سے تاوان دینے سے بھی انکاری تھے جنہیں متعدد مرتبہ تاوان کی ادائیگی اور بیدخلی کے نوٹسسز بھی جاری کیے گئے لیکن ڈیفالٹرز نے نہ ہی واجبات سرکار جمع کروائے اور نہ ہی سرکاری اراضی پر قبضے سے دستبردار ہونے سے انکاری تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایت پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔
اراضی واگ