29 جنوری: ٹرسٹ اداروں کی رجسٹریشن  کے لئے آخری مہلت‘ انتظامیہ الرٹ

    29 جنوری: ٹرسٹ اداروں کی رجسٹریشن  کے لئے آخری مہلت‘ انتظامیہ الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ٹرسٹ اداروں (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)
 کی رجسٹریشن کے لئے آخری مہلت  دے دی ہے اور ٹرسٹ اداروں کی رجسٹریشن کے لئے 29 جنوری2021 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کرانے والے ٹرسٹ کے مالکان اور نگران  کے خلاف کاروائی پنجاب ٹرسٹ ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔ٹرسٹ کی  رجسٹریشن متعلقہ تحصیل کے  اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں کرانا ہو گی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے بھی تحصیل صدر کے ایریا کے ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے لئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ٹرسٹ کے مالکان اور نگرانوں کو رجسٹریشن کے لئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کے آفس رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ29 جنوری تک رجسٹریشن نہ کرانیوالوں کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔
آخری مہ