سابق چیئرمین یو سی 35 سلیم اللہ خان کی ملک عامر ڈوگر سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال
ملتان (نیوز رپو رٹر) وزیر مملکت ملک عامرڈوگر سے سابق چیئرمین (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)
یوسی 35سلیم اللہ خان امیدوار ڈپٹی میئرنے شہر کے مسائل کے سلسلے میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یونین کونسلوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ہر طرف موجود کھڑے پانی کی وجہ سے علاقہ مکینوں گزرنے میں بہت دشواری پیش آتی ہے۔مسائل سننے کے بعد وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے عوام سے کیے ہوئے ہر وعدے کو پورا کریں گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام کو اس کا حق دینے کے لیے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل جنوبی پنجاب میں ہی بہتر طریقے سے حل ہو سکیں۔اس موقع پر شلیم اللہ خان نے مزید کہا کہ خود کو وزیر اعظم عمران خان کو سپاہی سمجھتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بٹھا رہے ہیں
تبادلہ خیال